ملتان (سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف فیصلہ کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر سمارا افضل نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ٹریبیونل کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی میرے شوہر کو ماسٹر مائنڈ قرار دے کر اشارہ دے دیا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہوگا۔ناصر جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، ٹریبونل میں کارروائی کے دوران حتمی دلائل جاری تھے تو ایک ممبر سماعت کے لئے وہاں موجود ہی نہیں تھا لیکن سزا سنانے والوں میں شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اوپنر برطانیہ میں بے گناہ ثابت ہو گئے۔
ناصر جمشید کی اہلیہ نے فیصلہ غیرمنصفانہ قرار دیدیا
Aug 18, 2018