بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے والوں سمیت بحریہ افسروں، سیلرز کیلئے اعزازات کی منظوری

کراچی (نیوزرپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاک بحریہ کے افسروں اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی گئی ہے۔ دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت ،لیفٹیننٹ کمانڈر خرم داؤد کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں افسروں نے پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی جدید آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی۔ ایلیا حسن نے اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی کامیاب آپریشنل کیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ 3 رئیر ایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔2افسروں کو ستارہ بسالت، 2 افسروں اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت دینے کی منظوری ملی۔

ای پیپر دی نیشن