کابل(بی بی سی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا،20افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو بم سے اڑا دیا۔ فی الحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔