فیروزوالہ (نامہ نگار )جہاد کشمیر کیلئے بچہ بچہ افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہے مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہاء کر دی ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بھارتی حکومت اور افواج کی مذمت کی نہیں بلکہ مرمت کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان کا ہر جوان اور بوڑھا بھی اپنا تن من دھن قربان کیلئے کیلئے سروں پر کفن باندھے تیار ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی فوج کشمیر سے ذلیل ورسوا ہو کر الٹے پائوں واپس جائے گی ، ان خیالات کا اظہار بانی ختم نبوت و ناموس رسالت شاہدرہ کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے الحاج علامہ نصیر احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ بھرکے علما ئے کرام نے بھی شرکت کی انہو ں نے کہا کہ ہندئوں غنڈوں کو کشمیر میں داخل کیا جارہا ہے تاکہ وہ کشمیر میںمسلمانوں کی اکثیریت کا اقلیت میں تبدیل کر سکیں ،خواتین کی اصمت دری کی جاری ہے تاکہ کشمیر میں اقلیت کی پروان چڑھایا جا سکے ۔یو این اوکشمیریوں کی قراردادوں پر عمل کروائے ۔