کشمیریوں پر ظلم و تشدد تشویشناک ہے :خدیجہ عمرفاروقی

Aug 18, 2019

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیروں پر ظلم و بربریت ا ور تشدد ،کرفیو کے نفاذ، انہیں نماز عید اور قربانی سے روکنے،انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس بند کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و تشدد تشویشناک ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کے امن کو برباد کردیا ہے مگر21کروڑ غیور عوام افواج پاکستان سے مل کر مودی کے غرور کو خاک میں ملائیں گے، مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں مودی کی انتہا پسندی پوری دنیا کا امن خاک میں ملا دے گی ۔انہوںنے کہا کہ 15اگست کو پوری قوم نے یوم سیاہ منا کر پوری قوم نے فیصلہ سنادیا ہے کہ پاکستان کے عوام مودی کی دہشتگردی کو قبول نہیں کرینگے ، پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔

مزیدخبریں