الاسکامیںگلوبل وارمنگ کے باعث برفانی تودہ ٹوٹ کرسمندر میںبہہ گیا

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک)الاسکا میں کائیکرز نے ایک انوکھا نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جب گلوبل وارمنگ کے باعث دیوہیکل برفانی تودہ ٹوٹ کر سمندر میں بہہ گیا۔خطروں کے کھلاڑی نوجوان الاسکا کے گلیشئر کے قریب کائکنگ کر رہے تھے کہ اچانک برف کی دبیز تہہ میں سرسراہٹ ہوئی اوربرفانی تودہ دیکھتے ہی دیکھتے زور دار دھماکے سے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔دوسری جانب نوجوان خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہے۔دنیا میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تغیر کے باعث جہاں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہیں برفانی تودوں کے توڑ پھوڑ بھی بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن