سرائے نورنگ(نامہ نگار)ممہ خیل نورنگ میں دوگروپوں کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا‘اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے رابطے پربتایاکہ فریق اول کی جانب سے تاج محمدخان ولدقادرخان سکنہ ممہ خیل نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گذشتہ صبح گھرمیں موجودتھے کہ باہرسے فائرنگ کی آوازسنی جس پرہم باہرنکلے توفصل جوارمیںاُن کابھائی منورخان کوزخمی حالت میں دیکھامنورخان نے بتایاکہ مبینہ ملزم ناصرولدہاشم نے زخمی کیاہم نے بھائی کوطبی امداددینے کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال نورنگ کوبسواری رکشہ روانہ کیاکہ راستے میں مبینہ ملزمان نصراللہ خان اوررحمن اللہ عرف پہلوان پسران مشال خان موٹرسائیکل پرآکراوررکشہ کوکھڑاکیااوردوبارہ بھائی پرفائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں اُن کابھائی منورخان جاں بحق ہوگیا ،اسی طرح فریق دوم کی جانب سے رحمن اللہ نے زخمی حالت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ مبینہ ملزمان تاج محمدخان ولدقادرخان اور رضوان اللہ ولدمنورخان سکنہ ممہ خیل مسلح نموادارہوااورمجھ پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول اورملزمان کے مابین زمین کاتنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
والدہ سرائے نورنگ، دوگروپوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
Aug 18, 2019