کراچی(صباح نیوز) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچی انمول جاں بحق ہوگئی، علاقہ مکینوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے8سالہ بچی انمول جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں بچی کے والدین محفوظ رہے۔حادثے کہ فوری بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈمپر ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ڈمپرتحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔اس سے قبل28 جون کو کراچی کے علاقے لانڈھی چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔