ٹرینوں کی آمدورفت میں کئی کئی گھنٹے تاخیر پر قابو نہ پایا جا سکا

کراچی،لاہور(آئی این پی)ٹرینوں کی آمدورفت بروقت نہ بنائی جاسکی ،ٹرینیں 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔عیدگزرگئی،ٹرینوں کی آمدورفت بروقت نہ بنائی جاسکی،کراچی،کوئٹہ اوردیگرشہروں سیلاہورآنیوالی ٹرینیں7گھنٹے تک لیٹ ہیں۔پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ، جعفرایکسپریس 4 گھنٹے،جناح ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے جبکہ اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہیں۔اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 40منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس4گھنٹے،تیزگام 2 گھنٹے ،خیبرمیل 3 گھنٹے 45منٹ، قراقرم 2 گھنٹے 10 منٹ جبکہ فرید ایکسپریس 3 گھنٹے 30منٹ لیٹ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...