ڈی ایچ او کوٹلی ہسپتال کھو ئی ر ٹہ کو منظور شدہ بجٹ دینے سے انکاری

کھوئی رٹہ (نامہ نگار)کھوئی رٹہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا منظور بجٹ ڈی ایچ او کوٹلی تقریباّ42لاکھ روے تحصیل ہیڈکوارٹر کو دینے سے انکار بجٹ نہ ملنے سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مسائلستان کی اماجگاہ بن گیا ادویات ،ویکسین غائب ،ایکسرے مشین ،الٹراسائونڈ میشن خراب ،تحصیل ہیڈکوارٹر کی گاڑیوں کیلئے نہ پٹرول کافنڈز عوام اپنی مددآپ کے تحت مریضوں اور لائن آف کنٹرول کے زخمیوں کو کوٹلی پہنچانے لگے 42لاکھ روپے کا منظور شدہ بجٹ بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر نے اپنے پاس رکھ لیا جبکہ ضلع کوٹلی کی دیگر تمام تحصیلوں کو ان کے بجٹ فراہم کر دئیے گے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم ایس صرف نام کا ہی رہ گیا تمام اختیارات ڈی ایچ او کوٹلی نے اپنے پاس رکھ لیے کھوئی رٹہ کے عوام ویکسین ،ادویات ،ایکسرے مشین ،الٹرا سائونڈ مشین،بلڈ لیبارٹری اور دیگر جدید سہولیات سے محروم کوئی پرسان حال نہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صرف برائے نام رہ گیا ہے ڈی ایچ او کوٹلی سیّد شفقت حسین شاہ نے اپنے دورہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دوران صرف منٹ روکنے کے بعد صحافیوں کا سن کر فوراّ رفو چکر ہوگے اپنے دورے کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئے کوئی بھی اعلان نہیں کیا صرف چند منٹ گزار کر چلتے بنے عوام علاقہ نے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ،اور حلقہ کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان سے بھرپور مطالبہ کہ اگر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو منظور شدہ بجٹ فراہم نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کرینگے ہمارا حق ہمیں فوراّ دیا اور ڈی ایچ او کو اپنا منظور شدہ بجٹ ہضم نہیں کرنے دینگے آج ہسپتال میں کوئی ویکسین نہیں نہ ہی کوئی ایمرجنسیی کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں اس وقت لائن آف کنٹرول کی صورت حال بہت کشیدہ ہے ایسے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری ادویات ،ایکسرے مشین ،الٹرا سائونڈ مشین ،بلڈ لیبارٹری اور دیگر سہولیات فراہم کرے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سٹاف کی بھی شدید کمی ہے جس کو فوری طور پر پورا کیا جائے ادھر عوامی حلقوں ،سیاسی وسماجی تنظیموں ،این جی اوز ،طلباء تنظیمیں ،انجمن تاجران ،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احکام بالا سے بھرپور مطالبہ کیا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ کو اس کا حق منظور شدہ بجٹ ڈی ایچ او کوٹلی جو فرعون بن کرہضم کرنا چاہتا ہے اس بجٹ کو ایم ایس کھوئی رٹہ کے حوالے کیا جائے ورنہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...