پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور کے علاقہ یکہ توت لالی باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا بال بال بچ گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش و تفتیش شروع کردی ہے۔ حمید گل ولد خائستہ گل ساکن حمید آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے یکہ توت پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی واحد گل کے ہمراہ لالی باغ میں موجود تھا کہ اس دوران مصطفی نامی شخص دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بامسلح وہاں آگیا اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ اُس کا بھائی واحد گل کر زخمی ہوگیا جبکہ وہ بال بال بچ گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ حمید گل نے بتایا کہ زخمی بھائی کو مقامی افراد کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا بال بال بچ گیا
Aug 18, 2019