آل کراچی شہید شعیب کچھی ہنگورہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ ہنگورہ فٹبال کلب کے زیر اہتمام کلری فٹبال گرائونڈ آگرہ تاج کالونی میں جاری آل کراچی شہید شعیب کچھی ہنگورہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا آج سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ کے میچز عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے۔ اب ایونٹ اتوار 18اگست سے باقاعدگی سے شروع کیا جارہا ہے۔ کلری فٹبال گرائونڈ آگرہ تاج کالونی میں جاری آل کراچی شہید شعیب کچھی ہنگورہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میںآج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں شام چار بجے پھول پتی بلوچ کامقابلہ ایسٹ کی چنیسر بلوایف سی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں شام سواپانچ بجے میزبان سائیڈ کلری محمڈن کے معد مقابل ویسٹ کی بلجئی بلوچ ایف سی کی ٹیم آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن