کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز پہلی مرتبہ پروفیشنل مقابلوں میں انٹری دینے والے پی ایف اے کے احمد بیگ نے شاندار موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 7باڈیز کھیلتے ہوئے خود کو ٹائٹل کے لئے مضبوط امیدوار بنالیا ہے،پہلے روز مشترکہ طور پر دفاعی چیمپئن مطلوب احمد کے ساتھ پہلی پوزیشن کے ساتھ اختتام کرنے والے احمد بیگ نے دوسرے دن اسکور ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ،جونیئر ایمچر میں ایم انصاف اور سینئر پروفیشنل میں محمد اکرم نے ٹائٹل اپنے نام کرلئے، ۔لیڈیز میں عانیہ فاروق نے پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی ہے، ان کے قریب دوسری پوزیشن پر تبسم شریف ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ گالف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عربین سی کنٹری کلب کے خوب صورت گالف کورس میں والی جوبلی جنرل انشورنس 21ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کا دوسرا دن ایمرجنگ ٹیلنٹ گالفراحمد بیگ کے نام رہا۔ پاکستان کے نوجوان گالفر احمدبیگ نے اپنی پروفیشنل انٹری میں دھاک بیٹھاتے ہوئے دوسرے دن کے اختتام پر11 انڈر پارکر133کا اسکور بناکر 7باڈیز کھیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ حاصل کرلیا۔ پی ایف اے کے احمد بیگ نے دوسرے دن موسم اور کنٹری کلب کے گالف کورس کا زبردست ایڈ وانٹیج اٹھاتے ہوئے 66کے اسکور کے ساتھ کامیاب اختتام کرکے ٹائٹل کے لئے خود کو فیورٹ میں شامل کرلیا۔ ان کے قریب دفاعی چیمپئن لاہور جم خانہ کے مطلوب احمد نے دوسرے دن کا اختتام 7انڈر پار70کے اسکور بناکر اختتام 137کے اسکور پر کیا اور دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان نمبرون گالفر اسلام آباد کے محمد شبیر اقبال اور شاہد جاوید خان نے 5 انڈر پار139 کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طور تیسری پوزیشن پر جگہ بنالی۔ محمد شبیر اقبال نے دوسرے دن 71اور شاہد جاوید خان بھی5 انڈرپارکر 70کے اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے اپنے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے دوسرے دن 4 انڈرپار70کا اسکور بناکر مجموعی اسکور140 کرکے چوتھی پوزیشن پر جگہ بنالی۔ٹاپ ٹین میں ایم زبیر نے 4 انڈرپار69اسکور بناکر 140 کرکے چوتھی پوزیشن وحید بلوچ کے ساتھ موجود ہیں۔ کراچی گالف کلب کے امجد یوسف 3انڈرپار71اسکور کرکے 141کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ کے پی کے خالد خان اور زیشان خان 3انڈرپار142 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چھٹی اور ساتویںپوزیشن موجود ہیں۔18ہول پر کھیلی گئی لیڈیز کیٹگری میں کراچی گالف کلب کی عانیہ فاروق نے پہلی ، تبسم شریف نے دوسری اور آمنہ عماد تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں، 18ہول پر کھیلی گئی چیمپئن شپ میں آج عانیہ فاروق اور تبسم شریف کے درمیان سخت معرکہ ہے۔ 36 ہول پر کھیلی گئی سینئر پروفیشنل میں لاہور جم خانہ کے محمد اکرم نے 9انڈر پار 136کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، امداد حسین نے 8انڈر پار 136اسکور کے ساتھ دوسر ی پوزیشن پر رہے، طاہر نسیم نے 3انڈر پار 141اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔جونیئر کیٹگری میں عبدالودود اور ایم انصاف کے درمیان ٹائی ہوگئی ،جس کے بعد ایم انصاف کو7 انڈر پر151اسکور کے ساتھ فاتح قرار دیا گیا۔ عبدالودو کو 7 انڈر پر 150اسکور کے ساتھ دوسری پوزیشن پررہے، محمد ثاقب 6انڈر پار151کے اسکور پر تیسری پوزیشن پر رہے۔ لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپئن کی اختتامی تقریب آج اتوار 18 اگست کو ہوگی،،چیمپئن شپ میں 261گالفرز شرکت کررہے ہیں۔ تقریب تقسیم انعامات شام چار بجے رکھی گئی ۔ جس میں کنٹری کلب کے سی ای او عارف علی کان عباسی اور اسپانسر جوبلی انشورنس کے طاہر احمد کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ،جونیئر ایمچر میں ایم انصاف، سینئر پروفیشنل میں محمد اکرم سرخرو
Aug 18, 2019