ٹوکیو(یواین پی)برطانیہ کی 2 خواتین ایتھلیٹ کو دوڑ کے اختتام پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا اور وہ جیتی ہوئی بازی ہار گئیں۔تفصیلات کے مطابق جیسیکا لرمنتھ اور جارجیا ٹیلر براؤن نے ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کیلئے کوالیفائی دوڑ کے اختتام لمحات میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا تھا اوراسی حالت میں فنش لائن عبورکی جس پر انہیں نااہل قرار دیدیا گیا،وہ دوڑ میں سب سے آگے تھیں۔اس فیصلے کے خلاف دونوں خواتین ایتھلیٹس نے اپیل بھی دائر کی تاہم ان کی اپیل مسترد کردی گئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں خواتین سے ایک منٹ سے زائد وقت کے بعد فنش لائن عبور کرنے والی خاتون کو پہلی پوزیشن دی گئی۔