لاہور (پ ر) کمز (KIMS) سکول کا سالانہ سیمینار آج بروز ہفتہ 17 اگست ‘ مغل اعظم فورٹ‘ گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ سیمینار کے مقرر محمد کامران ملک پرنسپل KIMS اور سابقہ ترجمان پاکستان ایجوکیشنل کونسل نے طلبہ و طالبات‘ والدین اور اساتذہ کو او اور اے لیول میں پڑھے جانے والے مضامین کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے اپنی Presentation میں IBCC کے فارمولہ کی وضاحت کرنے کے ساتھ ساتھ او اور اے لیول کی تعلیم کا ایف ایس سی اور IB ڈپلومہ کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو پاکستان کے اندر اور بیرون پاکستان اعلیٰ تعلیم کے دستیاب مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ سیمینار میں والدین‘ اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور مختلف سوالات کے ذریعے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
کمز (KIMS) سکول کا سالانہ سیمینار طالب علموں اور والدین کو مضامین کے حوالے سے آگاہی دی گئی
Aug 18, 2019