جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کیلئے حکومت کے ہر قدم پرساتھ کھڑی ہے :امیر العظیم

Aug 18, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے کیا گیاہے کہ جماعت اسلامی پاکستا ن آزادی کشمیر کی خاطر حکومت کے ہر قدم میں اس کیساتھ کھڑی رہیگی ۔ اس نازک موقع پر کسی بھی قسم کے سیاسی اختلافات کے بجائے کشمیریوں کی جان ، مال ، عز ت و آبرو اور ان کی آزادی کا تحفظ ہی قابل ترجیح ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ کی سربراہی میں قائم شدہ کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی شمولیت کی دعوت پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیاہے اس کمیٹی کی سرکاری حیثیت کو برقرار رہنا چاہیے ، لہٰذا جماعت اسلامی اس کمیٹی میں شرکت کے بجائے سینیٹ اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹیوں میں شریک ہو کر اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔ جماعت اسلامی وزیر خارجہ کی حکومتی کمیٹی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر اٹھائے جانیوالے اقدامات کی بھر پور تائید و حمایت کریگی۔

مزیدخبریں