عید پر 8686 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا، آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن مکمل ہونے پرڈی سی راولپنڈی ، ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی سمیت اعلیٰ افسران کی جانب سے سینیٹری ورکروں میںفیلڈ میں جا کر مٹھائی تقسیم کی گئی ساتھ ہی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ بھی منایا گیا ،آر ڈبلیو ایم سی کے ہیڈ آفس لگا پرچم سرنگوں رہا ،عید کے تینوں دنوں میں تقریباً 8686 ٹن جانوروں کی آلائشوں کا ٹھکانے لگایا گیا،اس عید کے موقع پر پہلی بار کمپنی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ بھی متعارف کروائی گئی جس سے لمحہ بہ لمحہ ویسٹ کا ویٹ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ عید کے دنوں میں کتنا ویسٹ جمع ہوا ہے ،جس پر شہریوں اور زرائع ابلاغ کے نمائندگان نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پہلے ہمیں افسران سے پوچھ کر معلوم کرنا پڑتا کہ کتنا ویسٹ اب تک جمع ہو چکا ہے جبکہ اس بار اینڈرائیڈ ایپلیکیشن سے ہم لمحہ بہ لمحہ ایپ کی مدد سے راولپنڈی کا ویسٹ معلوم کر سکتے ہیں ،اس کے علاوہ راولپنڈی کی تحصیلوں کہوٹہ،مری،کلر سیداں،گجر خان کے ویسٹ کا وزن بھی معلوم کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ،آپریشن مکمل ہونے پر علاقہ بھر کے منی ٹرانسفر سٹیشن کی باقاعدہ صفائی کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن