بھارت کلسٹر بم پھینک کر آزادی کی تحریک کو سرد نہیں کرسکتا :حافظ محمد امین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)بھارت سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں پر عمل کرنے کی بجائے چنگیزیت کے فلسفے پر عمل کررہاہے بھارت کلسٹر بم پھینک کر آزادی کی تحریک کو سرد نہیں کرسکتا اب محکوم جو اپنی آزادی کابم پھینکیں گے وہ اس کی طاقت اورغرور کو بھسم کردیں گے پاکستان کی تکمیل مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر ادھوری ہے ان خیا لات کا اظہا ر مرکزی جماعت اہلسنت (نظریا تی )کے چئیرمین حافظ محمد امین نے کشمیر یوں کے حق میں نکا لی جا نی والی ریلی سے خطا ب کے دواران کیا ،اس مو قع پر سینئر وائس چئیر مین پیر فاروق الحسن نو شاہی نے کہا کہ بھارت کے امن وسلامتی اوربقاء کیلئے ضروری ہے کہ وہ عالمی قوانین اور عالمی رائے کااحترام کرے اس کے گرد محکوموں ، مظلوموں کاگھیرا دن بدن تنگ ہوتاجارہاہے ہماری افواج اس قابل ہیں کہ دشمن کو اسی کی سرزمین پر شکست وریخت سے دوچار کرسکتی ہیں ،صدر قاری حبیب اللہ چشتی ،وائس چئیرمین قاری محمد یونس،قاری اقبال قاسمی ،نا ئب صدر قاری اسرار الدین کو کب ،وسیم اسلم اورمحمد حمزہ نے اپنے اپنے خطا بات میں کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آذادی کیلئے کٹ مر نے کو تیا ر ہے ہم پاکستانی حکمرانو ں اور فوج کے شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں اگر ضرور ت پڑی تو ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک کشمیر کی آزادی کیلئے پیش کر نے سے گریز نہیں کریں گئے ۔

ای پیپر دی نیشن