شیخوپورہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری ‘ شکایات سنیں

Aug 18, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا اہتمام کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن عرفان انور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق خان بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اظہر امین، ایڈمن آفیسر جاوید اقبال چوھان، سید اظہرعباس گیلانی، سی ای او ایجوکیشن افتخار خان، چیف افیسر بلدیہ احسن عنایت سندھو ،چیف آفیسر ضلع کونسل ملک منشاء جاوید ، تحصیلدار فاروق احمد قریشی، انچارج ریسکیو 1122رانا اعجاز احمد، ایکسئن پبلک ہیلتھ انوار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شہزاد سعید، سب انجینئر محمد سلیم باجوہ، سب انجینئر ہائی ویز غلام مصطفی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ناصر عباس شاہ،پرنسپل وی ٹی آئی نبیل مسعود، ملک شاھداعوان، عمر خالد ،گلزار احمد و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی، کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے درجنوں شہریوں کی شکایات وصول کرکے ان پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کئے اور کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے درپیش مسائل کاحل یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ اور تمام ماتحت محکموں کی کلیدی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کیلئے کوشاں ہیں عوامی شکایات کا حل جلد سے جلد یقینی بنانے سے مسائل کاخاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند ہورہا ہے۔

مزیدخبریں