اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی(SDPI) کے زیر انتظام’’اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی، مسائل اور مواقع‘‘ کے موضوع پر سیمینارکل ہوگا جس میں وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ غیرسرکاری و غیرمنافع بخش ادارہ ایس ڈی پی آئی عوامی مسائل کے حل اور آگاہی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر سیمینارز اور مباحثوں کا انعقاد کرتا ہے۔