لاہور(کلچرل رپورٹر)یوم آزادی کے حوالے سے میوزیکل شوپنجابی کمپلیکس میں ہوا جس کا اہتمام ادبی وثقافتی تنظیم وجدان نے کیاتھا۔تقریب میں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ سمیت فن وثقافت اور ادب سے وابستہ افرادنے شرکت کی ۔کمپیئرنگ کے فرائض گلوکارہ سائرہ طاہر نے ادا کیے ۔اس موقع پر گلوکار خلیل حیدر،شبانہ عباس ، عمران شوکت علی ،ناصر بیراج ،سجاد مہدی اور دیگر فنکاروں نے ملی نغمے گا کر وطن کے محبت کااظہارکیا۔
یوم آزادی کے حوالے سے میوزیکل شو
Aug 18, 2019