لاہور(کلچرل رپورٹر)ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار ذوالقرنین حیدر25برس بعد گوجرانوالہ میںاپنے فن کامظاہرہ کیا ۔انہیں سٹیج ڈرامہ ’’ چل میرے پت‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ کیا گیاہے اور مذکورہ ڈرامے میں اداکاری کے جوہرد کھا رہے ہیں ۔طویل عرصے کے بعد گوجرانوالہ میں پرفارمنس کے دو ران پرستاروں کی طرف سے پذیرائی ملنے پرذوالقرنین حیدر کی آنکھوں سے خوشی سے آنسو چھلک پڑے۔ انکاکہناتھاکہ میرے پرستار میرے اثاثہ ہیں اور مجھے اتنے عرصے بعد آمد پر یہاں جتنا پیار ملا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ انہوںنے آخری بار 1994ء میں گوجرانوالہ میں سٹیج ڈرامہ کیاتھا۔