لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ٹیم لارڈز میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 250رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ سٹیو سمتھ 92رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سٹورٹ براڈ نے چار ‘کرس ووکس نے تین جبکہ جوفرا آرچر نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے دوسری اننگزمیں چار وکٹوں پر96رنز بناکر مجموعی طور پر 104رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ چھ وکٹیں باقی ہیں ۔ برنز انتیس ‘جیسن رائے دو ‘کپتان جوروٹ صفر اور ڈینلی چھبیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ بین سٹوکس سولہ اور جوفرا آرچر دس رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔ پیٹ کمنز اور پیٹر سڈل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 258رنز بنائے تھے ۔ آج میچ کا آخری دن ہے ۔