لاہور (سپورٹس ڈیسک) برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپنے بڑے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے اور ان کے اسپینش جوڑی دار فلورین لوپز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 7-5 اور 10-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔