بنوں : مفاد پرست تاجروں نے ٹیکس سے بچنے کے لئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔ بابربن عطا نے بنوں کے تاجروں سے درخواست کی ہے کہ پولیومہم کابائیکاٹ نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں مفادپرست تاجروں نے معصوم بچوں کا مستقبل داؤ پر لگادیا۔ مفاد پرست تاجروں نے ٹیکس سے بچنے کے لئے پولیومہم کے خلاف سازشیں شروع کردیں۔
مفادپرست تاجروں کاذاتی فوائد کیلئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان ہے ۔ انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ سے ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھنے کی سازش ہیں۔
خیال رہے رواں سال پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بنوں سے رپورٹ ہوئے، مفاد پرستوں اقدامات سے انسداد پولیو مہم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ، جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تشخص مجروح ہوتا ہے۔
دوسری جانب انسداد پولیو کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تسلیم کرتےہیں مہنگائی ہوگئی ہے ۔لیکن اس کا پولیو سے کیا تعلق؟ بنوں کے تاجروں سے درخواست ہے پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کریں۔
بابربن عطا کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج آپ کاحق ہے لیکن بچوں کا مستقبل داؤپر نہ لگائیں، پولیو کے اس مرتبہ کیسز کا 70فیصد تعلق بنوں سے ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا پولیو سے متعلق دنیا بھرکی نظر پاکستان پر ہے۔ پولیو کا ایک بھی کیس ہوتا ہے تو اسےعالمی سطح پر اٹھایا جاتا ہے۔