اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار کو اسلام آباد،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیںتیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانظاہر کیا ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم گرم اور مر طوب رہیگا۔اتوار کو ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال، ڈی جی خان، پشاور، بنوں ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 77، سیدپور 49، بوکرہ 32، گولڑہ 17، ایئرپورٹ12 )، راولپنڈی ( شمس آباد 77، چکلالہ 48)، سیالکوٹ (سٹی 60، ایئرپورٹ03)، کوٹ ادو 33، مری 28،ٹوبہ ٹیک سنگھ 22،اوکاڑہ 20،لاہور ( ائیرپورٹ 21، سٹی 02 )،ساہیوال 11، ڈی جی خان 09،قصور، چکوال08، جوہر آباد،جھنگ 07،منڈی بہائوالدین، حافظ آباد 06، ناروال، گوجرانوالہ05،گجرات،منگلہ،جہلم، قصور02،فیصل آباد، ملتان،01، خیبرپختونخوا:مالم جبہ 34، بالاکوٹ 33، پشاور 32، سیدوشریف 23، کاکول 22، کالام 20، دیر (بالائی 14، زیریں 08)،پٹن 13، دروش 12،چراٹ، تخت بھائی 06، چترال، پارا چنار03، میر کھانی 02، کشمیر: مظفرآباد (سٹی20، ایئرپورٹ 14)، راولاکوٹ 14، گڑھی دوپٹہ 12، بلوچستان : بارکھان 11، گلگت بلتستان:بگروٹ 04، گوپس 03،استور 02 اور ہنزاہ میں 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کیدرجہ حرارت:تربت، دادو،سبی 42 ،سکھر، دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔