کراچی (وقائع نگار)ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں کامران ٹیسوری،جمال احمد سمیت دیگررہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے گزشتہ دنوں مہاجروں کی تزلیل کی اگر ماضی میں چند لوگوں نے بدمعاشی کی تو انہیں عوام نے رد کردیا انہوں نے کہاکہ پورٹس اینڈ شپنگ کی سیکورٹی کو وزیر اپنی ذاتی سیکورٹی کے لئے استعمال نہیں کرسکتا۔ حقائق کو سمجھے اور جاننے بغیر کسی کی دھونس نہیں چلے گی۔ فارو ق ستارنے کہاکہ تمہاری حکومت میں مجھ پر بھتے کا کوئی الزام نہیںتم جو چندہ جمع کررہے ہو یہ بلدیاتی الیکشن کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے نیب کا ادارہ اس اکاونٹ پر نظر رکھے یہی چندہ کسی نہ کسی وقت بھتے کی صورت بن جاتا انہوں نے کہا علی زیدی کے تمام الزامات کو رد کرتا ہوںاس موقع پرکامران ٹیسوری کاکہناہے کہ کراچی کو صاف کرنے کا خودساختہ مینڈیٹ لیکر کام کررہے ہیں اب روزانہ سوال کئے جاینگے کے وفاق سے کتنی مشینری لیکر آئے ہیں۔