فاسٹ بولر حسن علی زندگی کی اہم اننگز کھیلنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ،شادی کے لیے نیا ہیر اسٹائل اور فیشل بھی کروالیا

Aug 18, 2019 | 19:34

ویب ڈیسک

 قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کی تیاریاں، مقامی پارلر سے فشل اور کٹنگ کروا کر نکاح کے لیے دبئی روانہ ہو گئے، تقریب 20 اگست کو دبئی میں ہو گی۔

قومی کرکٹر حسن علی کے دلہا بننے کی تیاریاں، لاہور کے مقامی پارلر میں انٹری دی جہاں سے فشل اور کٹنگ کروائی۔ بولنگ میں جرنیٹر سٹائل سے شہرت پانے والے فاسٹ بولر نے نکاح کا نیا ہیئر سٹائل بنوایا اور نکاح کی تقریب کے لیے حسن علی دبئی روانہ ہو گئے۔

بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں شیڈول ہے، نکاح کی اس تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شرکت کریں گے۔ شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے حسن علی تین ماہ بعد دلنہیا گھر لائیں گے۔ حسن علی نے اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ میں خریدے گئے نئے گھر میں زندگی کی نئی اننگز شروع کریں گے۔

مزیدخبریں