لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمدپرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے عمران گورایہ کے ہمراہ لاہور کی تنظیم سازی کو مکمل کرتے ہوئے 5نئے سینئر نائب صدور اور ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا اعلان کردیا ہے اور صوبائی حلقوں کے صدور و سیکرٹریز کے لئے 20اگست سے 31اگست تک فارم جمع کئے جائیں گے اور تنظیم سازی کا یہ عمل25ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور نصیرآباد مسلم لیگ(ن)کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعلان کے مطابق سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ ، کرنل رمبشر جاوید، مہر اشتیاق سینئر نائب صدر ،ملک وحید کو پارٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سید توصیف شاہ کو قائمقام جنرل سیکرٹری بنادیاگیاہے۔ بیس اگست سے صوبائی حلقہ جات تنظیم سازی کا اعلان کریں گے۔ہر کارکن کو موقع ملے گا کہ خود کو تنظیم کیلئے پیش کر سکے۔بیس اگست سے اکتیس اگست تک پارٹی عہدے کا فارم ملے گا۔پارٹی بورڈ عہدے کیلئے اہل لوگوں کے انٹرویو کئے جائیں گے۔جس کارکن کو ٹکٹ دیدیاجائے گا تو وہ جیت جائیگا۔