ملکی سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :وسیم انجم سندھو 

Aug 18, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو کی رہائشگاہ پر ملکی سلامتی و استحکام اور ملک میں پائیدار قیام امن کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں اقلیتی رہنمائوں اور سیاسی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں اپنے حقوق کے حوالے سے مطمئن ہیں تاہم ان پر عملدر آمد کے حوالے سے جو تحفظات پائے جارہے ہیں ان کے ذمہ دار موجودہ نا اہل حکمران ہیں جو ہر شعبہ میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قیام پاکستان سے لیکر تکمیل پاکستان کی جدوجہد میںپاکستان کی اقلیتوں کا کردار کلید ی ہے جس کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں