برلن (سپورٹس ڈیسک) سیویلا کی ٹیم یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ، فاتح ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو سیمی فائنل میچ میں 2-1 سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ جیسس فرنینڈز سو سو اور لوئوک ڈی جونگ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے واحد گول برونو فرنینڈز نے پنالٹی کک پر سکور کیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے برونو فرنینڈز نے میچ کے نویں منٹ پر ملنے والی پنالٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو سیویلا کے خلاف 1-0 کی برتری دلا دی جس بعد میں سیویلا کی ٹیم کے جیسس فرنینڈز سو سو نے 26 ویں منٹ میں گول کر کے اسے 1-1 گول میں تبدیل کر دیا۔ دوسرے ہاف کے 78 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف 2-1 کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔