اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تاجروں اور شہریوں کو کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے بنائے گے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ صدر گزشتہ روز کراچی میں انجمن تاجران سندھ کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے حاجی محمد جاوید قریشی کی قیادت میں صدر سے کراچی میں ملاقات کی۔ وفد نے صدر کو تاجروں کی مشکلات سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار متاثر ہوا اور انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاجروں نے حکومت کی طرف سے کورونا سے متاثرہونے والے شہریوں کو دئیے گئے مالی امدادی پیکج کی تعریف کی۔ تاجروں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو مزید ترغیات دینا چاہیں۔ صدر نے کہا کہ حکومت تاجروں اور عام شہریوں کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ اسی لیے حکومت نے اب کاروباری مراکز کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء کراچی کے الیکٹرانک مصنوعات کے تاجروں کے وفد نے بھی صدر سے ملاقات کی۔
تاجروںکو کوویڈ 19 سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہیے،صدر مملکت
Aug 18, 2020