شہباز شریف، حمزہ سمیت16ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب کی جانب سے 7 ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس نیب عدالت کے ایڈمن جج کی عدالت میں دائر کیا گیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس 55 جِلدوں پر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ، نصرت شہباز اور نثاراحمد سمیت 16 ملزمان نامزد ہیں۔ ریفرنس کے مطابق شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے جن میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں۔ ریفرنس میں حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف بیرون ملک پیسہ بھجوانے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...