سعودی سفیر کی ملاقات، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگا: چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے۔ پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ چیئرمین سینٹ کی جانب سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...