فتح جنگ(نامہ نگار)تحصیل فتح جنگ میںرہائش پذیرپاکستان آرمی کے ریٹائرڈملازمین کی بڑی تعد ادمیں فوجی فاونڈیشن میںزیرتعلیم سینکڑوںطلبہ وطا لبات کی ماہانہ فیسوںمیں3گنااضافہ کی اطلاعات پرگہری تشویش کی لہردوڑگئی ہے،اسی طرح فتح جنگ ہسپتال میںپاکستان آرمی کی طرف سے فرسٹ ایڈڈ سپنسری جس کاقیام 2017میںعمل میںلایاگیاتھا ،کو2020کے آخرمیںختم کرنے کی تجاویزکوحتمی شکل دی جارہی ہے،جبکہ پاکستان آرمی کے ریٹائرڈملاز مین اورانکے بچوںکیلئے طبی سہولتوںکی فراہمی کی خا طرعرصہ درازسے ضلع اٹک میںجوVITکی سہولت میسرتھی،اسے ختم کردیاگیا،موجودہ حالات میںفتح جنگ ہسپتال میںفرسٹ ایڈڈسپنسری ختم کیئے جانے سے ریٹائرڈملازمین اورانکے بچوںکیلیئے طبی مسائل کے حوالے سے بہت زیادہ مشکلات میںاضافہ ہوگا،ان معاملات کی اصلاح کی خاطر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کے نام ریٹائرڈملازمین کی بڑی تعدادنے مشترکہ طورپرایک تحریری درخواست ارسال کردی ہے،اورآرمی چیف سے استدعاکی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ کافی الفورنوٹس لیں،کیونکہ ضلع اٹک پاکستان آرمی کیلئے ایک مردم خیزضلع کی حیثیت کاحامل ہے،اورماضی میںیہاںپاکستان آرمی کے حاضراو رریٹا ئرڈ ملاز مین کیلئے تعلیم اورصحت کے شعبہ میںخصوصی مراعات کاسلسلہ قائم تھا،جسے اب مرحلہ وارختم کرنے کی طر ف پالیسیاںمرتب کی جارہی ہیں،جن کی تفصیلات منظرعام پرآنے سے ایکس سروس مین کے عہدیدا ر وں سابق ناظم ملک خالد محمود سمیت ریٹائرڈملازمین اورانکے بچوںمیںگہری تشویش اوراضطراب کی لہردوڑگئی ہے،اورانہوںنے پاکستان آرمی چیف کے نام بغرض اصلاح احوال تحریری درخواست ارسا ل کردی ہے۔