گوجرخان (نامہ نگار)مندرہ چکوال روڈ راماں پھاٹک کے مقام پر ڈھڈیال سے راولپنڈی جانے والی بیلینو کار 3135 IDE میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ڈرائیور فوری طور پر گاڑی کھڑی کر کے نیچے اتر گیا دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس موقع پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی پیڑولنگ پولیس ٹاہلی موڑ اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی کار مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی آگ لگنے کی وجہ پیڑول کا لیک ہونا بتائی گئی ہے۔