ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک تیمورمسعوداکبر،پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلاکے سینئرنائب صدرحاجی ملک غلام ر با نی،ملک شوکت محمودکی رہائش گاہ نواب آبادپہنچ گئے ، جہاںملک حمزہ،نائک شبیر،حاجی سیدرحمت علی شا ہ، ملک رضوان خان ودیگراہل علاقہ نے انکاخیرمقدم کیا،اس موقع پرعلاقائی تعمیروترقی بالخصوص ملک آباد،اورنواب آبادکے بعض حصوںمیںتعمیراتی کاموںکے حوالے سے مشاورت کی گئی،ملک تیمور مسعودنے کہاکہ لاہورجارہاہوں،آئندہ چنددنو ں بعدلاہورسے واپسی پرحلقہ پی پی 20کی حد ود میں نواب آباد،اورملک آبادکے آنے والے علاقو ں میںجہاںکہیںبھی تعمیراتی منصوبہ جات کی ضرورت ہوگی،فوری ان کی منظوری کرواکے موقع پرتعمیراتی کا م کاآغازکردیاجائے گا،ملک تیمورمسعودنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلیئے لا تعدادترقیاتی منصوبہ جات کوحتمی شکل دے چکی ہے ،کروناوائرس سے رک جانے والے ترقیاتی کاموں کوآئندہ چنددنوںمیںبڑی رفتارکے ساتھ شروع کروادیاجائے گا،ملک غلام ربانی نے ملک تیمور مسعوداکبرکی آمدکاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ہمیںاپنی ذات سے کوئی غرض نہیں،ہم حلقہ کے عوام کے مسائل حل کروانے کی خاطرپی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جدوجہدکررہے ہیں،اورہمیںیقین ہے کہ ہماری آوازکوعملی جامہ پہنانے کیلئے حکومتی نمائندگان خوشدلی کے ساتھ کرداراداکرینگے۔