غزہ، بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے متعدد راکٹوں کے نتیجے میں پانچ یہودی آبادکاروں کے زخمی ہونے اور بھاری مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈون سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے اور وہ ایک یہودی کالونی میں جا گرے۔ ان راکٹوں کے پھٹنے سے 5 یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔ آئرن ڈون نے ’’تامیر‘‘نامی ایک راکٹ کو سدیروت میں گرا دیا۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں متعدد راکٹ گرے جس کے نتیجے میں پانچ یہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔اسرائیلی پولیس نے بزرگ فلسطینی ر ہنما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد الجلمہ نامی جیل میں ڈال دیا گیا ۔ عدالت کے فیصلے کے تحت الشیخ راید صلاح کو گھر پر نظر بند رکھنے کے بعد 16اگست 2020 کو جیل میں ڈال دیا