لاہور (نامہ نگار) ٹریفک وارڈن آصف نے نقدی سے بھرا گمشدہ پرس اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن آصف کو سڑک پرگرا ایک پرس ملا جس میں ہزاروں نقدی، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات تھیں۔ پتہ جوئی کرنے پر پرس میو ہسپتال کے ڈاکٹر حارث کا تھا جس کو پرس واپس کر دیا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری پر شاباش دی اور ایمانداری کی ایک اور مثال کرنے والے وارڈن کیلئے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس محنتی اور ایماندار فورس ہے۔
وارڈن نے ہزاروں روپے، اے ٹی ایم کارڈز میوہسپتال کے ڈاکٹر کو واپس کر دیئے
Aug 18, 2020