پاک آسٹریلیاوزرا ئے دفاع میں ویڈیو لنک پر دو طرفہ مذاکرات  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹر یلیا کے وزراء دفاع کے درمیان ویڈیو لنک پر گزشتہ روز دو طرفہ مذاکرات کا دور منعقد ہواوزارت دفاع کے مطابق آسٹریلوی  ہم منصب  لنڈ ا رینا لڈز سی ایس سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستا ن اور آسٹر یلیا میں دو طر فہ با ہمی تعلقات بہت دوستانہ ہیں اور پاکستان آسٹریلیا کے سا تھ گہری  وابستگی رکھتا ہے۔ دونو ں وزرانے مو جو د دو طرفہ با ہمی تعلقا ت کے فروغ اور مضبو طی پر زور دیا وفا قی وزیر نے زو ر دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان نہ صر ف علا قا ئی اور بین الا قوامی امن کا خواہاں ہے بلکہ اس سلسلہ میں اٹھا نے جانیو الے اقداما ت کا بھی خیر مقد م کر تا ہے انہو ں نے کو ویڈ 19کے خلا ف پاکستان آرمڈ فو ر سز کی کو ششو ں کے با رے میں بھی بر یفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن