لاہور (وقائع نگار خصوصی) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے میں نیب انکوائری کے معاملہ سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے عدالتی تعطیلات کی بنا پر نیا بنچ تشکیل نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بنچ کی تشکیل نہ ہونے کی بنا پر شہباز شریف کی لی گئی ضمانت میں خود بخود توسیع ہوجائے گی۔ میاں شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ میں گذشتہ روز پیش نہیں ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو میاں شہباز شریف کو 17 اگست تک گرفتاری سے روک رکھا ہے۔
عدالتی تعطیلات: شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیا بنچ تشکیل نہیں دیا گیا
Aug 18, 2020