وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  طلب  سیاسی‘ معاشی و سلامتی ک امور پر غور ہوگا

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا ،کابینہ اجلاس میں سیاسی معاشی و سلامتی کے امور پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل  معاہدے اور اس سے پیدا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مجموعی بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ مقامی تیار ہونے والے سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو ارکان پارلیمنٹ کی کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں ممبرز تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کی منظوری دے گی،این آئی ایف ٹی کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کو پینشن فنڈ پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...