اسلام آباد ائرپورٹ پر 2 طیاروں کو ایمرجنسی صورتحال کا سامنا

Aug 18, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ائرپورٹ پر دو طیاروں کو ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ راولپنڈی فلائنگ کلب کے سیسنا طیارے کو پیش آیا۔ لینڈنگ کے دوران سیسنا طیارے کے نوز ویل کی  ہوا نکل گئی۔ سیسنا  طیارے کو ٹو کرکے  رن وے سے ہٹایا گیا۔ سیسنا  طیارے کو پیش آئے واقعہ کے باعث نجی ائر لائن کے طیارے کو گراؤنڈ کرایا گیا۔ نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ  کراچی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ دوسرے واقعہ میں نجی ایئر لائن کے طیارے کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا گیا۔ طیارہ اسلام آباد سے کراچی کیلئے ٹیک آف کرنے والا تھا۔ ایئر بس 321  طیارے کے ایئر پیڈ انڈیکٹر میں خرابی کی نشاندہی  ہوئی‘ کراچی  سے آنے والے طیارے کے مسافروں کو لاؤنچ میں شفٹ کر دیا گیا۔ مسافر نے نجی ٹی وی  کو بتایا کہ ایئر لائن  نے  دوبارہ روانگی کا وقت نہیں دیا مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں