گندم: 2200 روپے من فروخت  ایل پی جی 5 روپے مہنگی ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب میں گندم 22سو روپے من فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب نے جمع کرائی۔ پنجاب حکومت نے چار ماہ قبل گندم کا سرکاری ریٹ 1400روپے مقرر کیا۔ آج پنجاب میں گندم 2200روپے کی من فروخت ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے ایل پی جی کی قیمت میں اچانک پانچ روپے اضافے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ  ایوان ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے اچانک اضافے کی مذمت کرتا ہے یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...