اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)پاکستان میں اس وقت کہیں پر بھی ٹڈی دل موجود نہیں تاہم اگلے ماہ راجستھان کے راستے ٹڈیوں کا غول حملہ کرسکتا ہے۔وفاقی محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی چیف پائلٹ کیپٹن محمد زمان چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کہیں بھی ٹڈی دل موجود نہیں ہے تاہم اگلے ماہ ٹڈی دل راجستھان کے راستے بھارت سے پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کا افریقہ کی جانب یہ واپسی کا سفر ہوگا، ٹڈیوں کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں اور فضائی سپرے کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ اس وقت سندھ کے علاقے تھرپارکر میں موجود ہے۔
پاکستان میں کہیں بھی ٹڈی دل موجود نہیں، اگلے ماہ بھارت سے داخل ہوسکتا ہے
Aug 18, 2020