سیالکوٹ+ ڈسکہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں نئی نویلی دلہن سے جیٹھ کی زیادتی، ڈسکہ میں مدرسہ کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گائوں گہوکل کا بارہ سالہ طالب علم گھر سے مدرسہ گیا تھا جسے کھیتوں میں ملزم ذیشان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سیالکوٹ میں نئی نویلی دلہن کو جیٹھ نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 27 سالہ لڑکی کی شادی 24 جولائی کو ہوئی جو میکے آئی ہوئی تھی گزشتہ روز جیٹھ شہزاد آیا اور لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر ایک میرج ہال کے کمرہ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی۔
سیالکوٹ نئی نویلی دلہن سے جیٹھ کی زیادتی ڈسکہ میں مدرسے کے طالب علم سے درندگی
Aug 18, 2020