بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پرسندھ حکومت، الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پرجواب طلب 

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پرسندھ حکومت، الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی نظام اپنا 4 سالہ دور مدت پوری کرچکا، بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے جائیں۔ عدالت نے سندھ حکومت،الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر  جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی،جبکہ درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن کوصوبائی الیکشن کمشنر صوبہ سندھ، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری وزارت خزانہ بھی فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن