گکھڑمنڈی(نامہ نگار) وزیرآباد ریلوے جنکشن اسٹیشن ویران ہو گیا۔ٹرانسپورٹروں کی ملی بھگت سے گاڑیوں کے سٹاپ ختم24میں سے16اپ اور ڈائون گاڑیوں کے سٹاپ ختم کئے گئے سٹاپ والی چند گاڑیوں کی ٹکٹیں بھی نایاب رحمان بابا ایکسپریس ٹرین بھی بندفیصل آباد اور سیالکوٹ سیکشن کے مسافروں کو زبردستی روڈ ٹریفک کی طرف دھکیل دیا گیاٹرانسپورٹرز کی چاندی جو وزیر ریلوے کے گُن گانے لگے وزیرآباد ریلوے اسٹیشن کو لاکھوں روپے روزانہ کا نقصان آن لائن بکنگ سے بھی مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا ناقص ریلوے پالیسی پر عوام کی شدیدتنقید۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد ریلوے اسٹیشن فیصل آباد،لاہور کراچی، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے لئے لاہور کے بعدبڑا اور جنکشن اسٹیشن ہے جہاں سے مین لائن پر اپ اور ڈائون کی کم و بیش24گاڑیاںروزانہ آتی جاتی ہیں فیصل آباد اور سیالکوٹ سیکشن کی تمام گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔