سکھر(بیورورپورٹ) سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے گائوں میں نہر کنارے کپڑے دھونے کے دوران بارہ سالہ زاہدہ بنت گلبہار خاصخیلی کو نگلنے کے واقعہ کو تین روز گذر چکے ہیں مگر کافی تلاش کے باوجود اس کی نعش نہیں مل سکی ہے جبکہ اس سلسلے میں بچی کی سرکاری طور پر کی جانے والی تلاش بند کردی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں واپس روانہ ہوگئی ہیں تاہم ورثاء مایوس نہیں ہوئے ہیں اور وہ بچی ملنے کی امید میں نہر کے کنارے ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے قرآن پاک کی تلاوت کی جارہی ہے اور مقامی افراد اب بھی نہر میں بچی کی تلاش میں مصروف ہیں دوسری جانب علاقے میں مگر مچھوں کے نہر سے نکل کر لوگوں پر حملے کرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں وائلڈ لائف حکام کے مطابق صالح پٹ کے قریب نارا کینال نہر میں ایک ہزار کے لگ بھگ مگر مچھ موجود ہیں اور ان کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے اور یہ مگر مچھ نایاب نسل کے ہیں جو صرف میٹھے پانی میں پائے جاتے ہیں ۔
سکھر،صالح پٹ میں مگرمچھ کا بچی کو نگلنے کا معاملہ
Aug 18, 2020