سکھر میں تجاوزات کے خلاف  ایک بار پھر آپریشن ،سڑکوں کو کشادہ کر دیا گیا

سکھر(بیورو رپورٹ) شہرمیں تجاوزات کے خلاف پولیس اور میونسپل عملہ ایک بار پھر متحرک ،اے ایس پی سکھر کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ،ریڑھیاں،دکانوں کے باہر رکھا سامان ضبط،تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے ،اے ایس پی سکھر تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے اور تجارتی و کاروباری لحاظ سے بڑے شہر سکھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل اور عوامی شکایت پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات آپریشن ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے گذشتہ روز سکھر پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے اے ایس پی سٹی سکھر ظفر صدیق چھانگا کی نگرانی میں گھنٹہ گھر ،شہید گنج،بئیراج روڈ،اسٹیشن روڈ و دیگر تجارتی و کاروباری مرکز میں آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان ضبط اور متعدد ریڑھیاں تحویل میں لیکر تھانہ اے سیکشن میں جمع کرائی آپریشن کے حوالے سے اے ایس پی سکھر ظفر صدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک کی روانی میں شہریوں کو دشواری کا سامنا تھا ٹریفک جام کے سلسلے میں ملنے والی عوامی شکایت اور ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انسدادتجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں تکلیف نہ ہو دکانداروں کو سختی سے ہدایات کی ہے کہ وہ ازخود تجاوزات کاخاتمہ کر لیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن